Surah Al Waqiah Ayat 30 (56:30)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور دراز سائے میں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہمیشہ کے سائے میں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ظل ممدود: اور ہمیشہ کے سائے میں ۔} ارشاد فرمایا کہ دائیں جانب والے ان جنتوں میں ہمیشہ رہنے والے دراز سائے میں ہوں گے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےرسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جنت میں ایک ایسا درخت ہے جس کے سائے میں سوار شخص سو سال تک دوڑتا رہے تو وہ اسے طے نہ کر سکے گا اگر تم چاہو تو یہ ایت پڑھ لو’’و ظل ممدود ‘‘۔(بخاری کتاب التفسیر سورۃ الواقعۃ باب وظل ممدود ۳ / ۳۴۵ الحدیث: ۴۸۸۱) جنت میں سایہ ہے یا نہیں جنت میں سایہ ہے یا نہیں اس بارے میں بعض مفسرین کاقول ہے کہ جنت میں سورج نہ ہونے کے باوجود سایہ ہے جیسا کہ ابو عبد اللہ محمد بن احمد قرطبی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’پوری جنت سائے دار ہے حالانکہ وہاں سورج نہیں ہے۔( تفسیر قرطبی الواقعۃ تحت الایۃ: ۳۰ ۹ / ۱۵۳ الجزء السابع عشر) اور بعض مفسرین کے نزدیک جنت میں سایہ نہیں اور ایت میں سائے سے اس کا مجازی معنی مراد ہے جیسا کہ علامہ اسماعیل حقی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ یہاں ایت میں سائے سے (اس کا حقیقی معنی نہیں بلکہ مجازی معنی) راحت و ارام مراد ہے۔( روح البیان الواقعۃ تحت الایۃ: ۳۰ ۹ / ۳۲۵) {و مآء مسكوب: اور جاری پانی میں ۔} یعنی دائیں جانب والے ان جنتوں میں ہوں گے جن کی زمینی سطح پر پانی ہمیشہ کے لئے جاری ہو گا اور وہ جب چاہیں جہاں سے چاہیں کسی مشقت کے بغیر پانی حاصل کر لیں گے۔( روح البیان الواقعۃ تحت الایۃ: ۳۱ ۹ / ۳۲۵ ملتقطا)