Surah Al Waqiah Ayat 32 (56:32)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بہت سے پھلوں میں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بہت سے میووں میں ۔
Tafseer (Urdu)
{و فاكهة كثیرة: اور بہت سے پھلوں میں ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ دائیں جانب والے ان جنتوں میں ہوں گے جن میں مختلف اجناس اور اقسام کے بہت سے پھل ہیں اور وہ پھل کبھی ختم نہ ہوں گے کیونکہ جب بھی کوئی پھل توڑ اجائے گا تو فورا اس کی جگہ ویسے ہی دو پھل ا جائیں گے اور اہل جنت کوان پھلوں کے استعمال سے نہ کوئی روک ٹوک ہوگی نہ شرعی رکاوٹ نہ طبی پابندی اور نہ کسی بندے کی طر ف سے ممانعت ہو گی۔ {و فرش مرفوعة: اور بلند بچھونوں میں ہوں گے۔} اس ایت کے معنی یہ ہیں کہ دائیں جانب والے جنتوں میں ارام کے بستروں میں ہوں گے جوجواہرات سے سجے ہوئے اونچے اونچے تختوں پربچھے ہوئے ہوں گے۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۳۴ ۴ / ۲۱۹ ملتقطا)