Surah Al Waqiah Ayat 35 (56:35)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءً 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے ان جنتی عورتوں کو ایک خاص انداز سے پیدا کیا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اُٹھان اُٹھایا ۔
Tafseer (Urdu)
{ انا انشانهن انشآء: بیشک ہم نے ان جنتی عورتوں کو ایک خاص انداز سے پیدا کیا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک ہم نے ان جنتی عورتوں کو ایک خاص انداز سے پیدا کیا توہم نے انہیں ایسی کنواریاں بنایا کہ جب بھی ان کے شوہر ان کے پاس جائیں گے وہ انہیں کنواریاں ہی پائیں گے اور وہ عورتیں اپنے شوہروں سے بے پناہ محبت کرنے والیاں ہیں اور ان سب کی عمر بھی ایک ہو گی کہ 33سال کی جوان ہوں گیاسی طرح ان کے شوہر بھی جوان ہوں گے اور یہ جوانی ہمیشہ قائم رہنے والی ہو گی۔( مدارک الواقعۃ تحت الایۃ: ۳۵-۳۷ ص ۱۲۰۰ ملخصا) بعض مفسرین کے نزدیک ان عورتوں سے دنیا کی عورتیں مراد ہیں اور بعض مفسرین کے نزدیک ان سے مراد حوریں ہیں ۔ (صاوی الواقعۃ تحت الایۃ: ۳۵ ۶ / ۲۰۹۱) کوئی بوڑھی عورت جنت میں نہ جائے گی: یہاں ہم اسی ایت سے متعلق ایک دلچسپ روایت ذکر کرتے ہیں چنانچہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہسے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ایک بوڑھی عورت سے فرمایا کہ جنت میں کوئی بوڑھی عورت نہ جائے گی۔انہوں نے(پریشان ہو کر) عرض کی : تو پھر ان کا کیا بنے گا (حالانکہ)وہ عورت قرآن پڑھاکرتی تھی۔تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ کیا تم نے قرآن میں یہ نہیں پڑھا کہ ’’ انا انشانهن انشآء(۳۵) فجعلنهن ابكارا‘‘ ترجمہ کنزالعرفان: بیشک ہم نے ان جنتی عورتوں کو ایک خاص انداز سے پیدا کیا۔توہم نے انہیں کنواریاں بنایا۔( مشکاۃ المصابیح کتاب الاداب باب المزاح الفصل الثانی ۲ / ۲۰۰ الحدیث: ۴۸۸۸) { لاصحب الیمین: دائیں جانب والوں کے لیے۔}اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ ہم نے ان عورتوں کو دائیں جانب والوں کے لئے پیدا کیا اور ایک تفسیر یہ ہے کہ جو نعمتیں بیان کی گئیں یہ ان لوگوں کے لئے ہیں جو دائیں جانب والے ہیں ۔ (خازنالواقعۃ تحت الایۃ: ۳۸ ۴ / ۲۱۹)