Surah Al Waqiah Ayat 39 (56:39)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپہلے لوگوں میں سے ایک بڑاگروہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاگلوں میں سے ایک گروہ۔
Tafseer (Urdu)
{ ثلة من الاولین: پہلے لوگوں میں سے ایک بڑاگروہ ہے۔} اس سے پہلے رکوع میں اگے بڑھ جانے والے اور بارگاہ الہی کے مقرب بندوں کی دو جماعتوں کا ذکر کیا گیا تھا اور یہاں اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں دائیں جانب والوں کے دو گروہوں کا بیان کیا گیا ہے کہ وہ اس امت کے پہلوں اور بعد والوں دونوں گروہوں میں سے ہوں گے پہلا گروہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم ہیں اور بعد والوں سے قیامت تک کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سے بعد والے مراد ہیں ۔