Surah Al Waqiah Ayat 49 (56:49)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: بیشک سب اگلے اور پچھلے لوگ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کہ بیشک سب اگلے اور پچھلے ۔
Tafseer (Urdu)
{ قل:تم فرماؤ۔}یہاں سے اللہ تعالی نے ان کا رد فرمایا ہےچنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی 7 ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرما دیں کہ تم سے پہلے اور بعد والے لوگ جن میں تم اور تمہارے باپ دادا بھی شامل ہیں یہ سب ضرور مرنے کے بعدایک معین دن کے وقت پر اکٹھے کیے جائیں گے اور وہ قیامت کا دن ہےپھر اے راہ حق سے بہکنے والو اور حق کو جھٹلانے والو! بیشک تم جب دوبارہ زندہ کئے جاو گے اور حساب کے بعد جہنم میں داخل ہو جاو گے تو ضرور زقوم نام کے کانٹے دار کڑوے درخت میں سے کھاؤ گےاور صرف ا سے کھانا ہی تمہارے لئے کافی نہ ہو گا بلکہ بھوک کی شدت کی وجہ سے تم اس سے پیٹ بھرو گےپھر جب زقوم کھانے کے بعد تم پر پیاس کا غلبہ ہو گاتو کھولتا ہوا پانی عام طریقے سے نہیں بلکہ ایسے پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پیتے ہیں ۔مراد یہ ہے کہ ان پر ایسی بھوک مسلط کی جائے گی کہ وہ مجبورہو کرجہنم کا جلتا تھوہڑ کھائیں گے پھر جب اس سے پیٹ بھرلیں گے تو ان پر پیاس مسلط کی جائے گی جس سے مجبورہو کر ایسا کھولتا ہوا پانی پئیں گے جو ان کی آنتیں کاٹ ڈالے گا۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ جو ذکر کیا انصاف کے دن یہ ان کی مہمانی ہے۔( روح البیان الواقعۃ تحت الایۃ: ۴۹-۵۶ ۹ / ۳۲۹-۳۳۰)