Surah Al Waqiah Ayat 68 (56:68)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَﭤ 68
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو تم پیتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ افرءیتم المآء الذی تشربون: تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو تم پیتے ہو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا تم نے اس پانی پر غور نہیں کیا جو تم زندہ رہنے کے لئے پیتے ہو اور ا س سے اپنی پیاس بجھاتے ہوکیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے ایساہر گز نہیں بلکہ ہم ہی اپنی قدرت کاملہ سے اسے اتارنے والے ہیں اور جب تم نے یہ جان لیا کہ ہم ہی اس پانی کو نازل کرنے والے ہیں تو صرف میری عبادت کر کے اس نعمت کا شکر ادا کیوں نہیں کرتے اور دوبارہ زندہ کرنے پر میری قدرت کا انکار کیوں کرتے ہو( تفسیر قرطبی الواقعۃ تحت الایۃ: ۶۸-۶۹ ۹ / ۱۶۱-۱۶۲ الجزء السابع عشر ابو سعود الواقعۃ تحت الایۃ: ۶۸-۶۹ ۵ / ۶۷۷ ملتقطا)