Surah Al Waqiah Ayat 75 (56:75)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو مجھے تاروں کے ڈوبنے کی جگہوں کی قسم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ فلا اقسم: تو مجھے قسم ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے ستاروں کے ڈوبنے کی جگہوں کی قسم ارشاد فرمائی ان جگہوں کے بارے میں امام فخر الدین رازی رحمۃاللہ تعالی علیہ نے مختلف اقوال ذکر کئے ہیں ۔ (1)…ان سے مشارق اور مغارب مراد ہیں اور ایک قول یہ ہے کہ ان سے صرف مغارب مراد ہیں کیونکہ ستارے اسی جگہ غروب ہوتے ہیں ۔ (2)… ان سے اسمان میں بروج اور (سیاروں یا ستاروں ) کی منازل مراد ہیں ۔ (3)…ان سے شیاطین کوپڑنے والے شہاب ثاقب کے گرنے کی جگہیں مراد ہیں ۔ (4)…ان سے قیامت کے دن ستاروں کے منتشر ہونے کے بعد گرنے کی جگہیں مراد ہیں ۔( تفسیرکبیر الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۵ ۱۰ / ۴۲۶) { و انه لقسم لو تعلمون عظیم: اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے۔}ا رشاد فرمایا کہ اگر تمہیں علم ہو تو تم اس قسم کی عظمت جان لو گے کیونکہ یہ اللہ تعالی کی عظیم قدرت اور حکمت کے کمال پر دلالت کرتی ہے۔(جلالین مع صاوی الواقعۃ تحت الایۃ: ۷۶ ۶ / ۲۰۹۶-۲۰۹۷)