Surah Al Waqiah Ayat 88 (56:88)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں میں سے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ فاما ان كان من المقربین: پھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں میں سے ہے۔} یہاں سے موت کے وقت مخلوق کے طبقات کے احوال اور ان کے درجات بیان فرمائے جا رہے ہیں چنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا اگے بڑھ جانے والے اللہ تعالی کے مقرب بندوں میں سے ہے تو ا س کے لئے (موت کے وقت) راحت خوشبودارپھول اور اخرت میں نعمتوں کی جنت ہے۔ حضرت ابوالعالیہ رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ مقربین سے جو کوئی دنیا سے جدا ہوتا ہے تواس کے پاس جنت کے پھولو ں کی ڈالی لائی جاتی ہےوہ جب اس کی خوشبو لیتا ہے تو اس وقت ا س کی روح قبض ہوتی ہے۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ:۸۸ -۸۹ ۴ / ۲۲۵)