Surah Al Waqiah Ayat 90 (56:90)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ 90
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر د ہنی طرف والوں سے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و اما ان كان من اصحب الیمین: اور اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو۔} اس ایت اورا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا دائیں جانب والوں میں سے ہو تو اے انبیاء کے سردار! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم آپ ان کا سلام قبول فرمائیں اور ان کے لئے غمگین نہ ہوں وہ اللہ تعالی کے عذاب سے سلامت اور محفوظ رہیں گے اور آپ ان کو اسی حال میں دیکھیں گے جو آپ کو پسند ہو۔( خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۹۰-۹۱۴ / ۲۲۵) بعض مفسرین نے ان ایات کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ اگر مرنے والا دائیں جانب والوں میں سے ہو تو اے دائیں جانب والے! موت کے وقت اور اس کے بعد تمہارے ساتھی تم پر سلام بھیجیں گے۔( روح البیان الواقعۃ تحت الایۃ: ۹۰-۹۱ ۹ / ۳۴۱ )