Surah Al Waqiah Ayat 95 (56:95)
The Inevitable · Juz 27 · Makki
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِ 95
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ ان هذا: یہ بیشک۔ } یعنی مرنے والوں کے احوال اور جو مضامین اس سورت میں بیان کئے گئے اللہ تعالی کے اولیاء کے لئے تیار کی گئی جن نعمتوں اور اللہ تعالی کے دشمنوں کے لئے تیار کئے گئے جن عذابات کا ذکر ہوا اور اللہ تعالی کی وحدانیت کے جو دلائل بیان ہوئے یہ بے شک اعلی درجے کی یقینی بات ہے اور ا س میں تردد کی کوئی گنجائش نہیں۔(خازن الواقعۃ تحت الایۃ: ۹۵ ۴ / ۲۲۵) { فسبح: تو اے محبوب! تم پاکی بیان کرو۔ } حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’جب یہ آیت ’’ فسبح باسم ربك العظیم‘‘نازل ہوئی توسرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا:’’ اسے اپنے رکوع میں داخل کرلو اور جب یہ ایت ’’سبح اسم ربك الاعلی‘‘نازل ہوئی تو فرمایا اسے اپنے سجدوں میں داخل کرلو۔( ابوداود کتاب الصلاۃ باب مایقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ ۱ / ۳۳۰ الحدیث: ۸۶۹) اس آیت سے ثابت ہوا کہ رکوع و سجود کی تسبیحات قرآن کریم سے ماخوذ ہیں ۔