Surah Al Hadid Ayat 1 (57:1)
The Iron · Juz 27 · Madani
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ کی پاکی بیان کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{سبح لله ما فی السموت و الارض: اللہ کی پاکی بیان کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔}اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو کچھ زمین و اسمانوں میں ہے چاہے وہ جاندار ہو یا بے جانسب زبان حال اور زبان قال سے اللہ تعالی کی پاکی بیان کرتے ہیں یعنی یہ کہ وہ اللہ ذات میں صفات میں افعال میں اور احکام میں ہر نقص و عیب سے پاک ہے اوراس کے رب ہونے کا اقرار کرتے اور ا س کی اطاعت کا یقین رکھتے ہیں اور وہی اللہ عزوجل غالب اور کامل قدرت والا اور اپنے تمام افعال میں حکمت والا ہے۔(تفسیر کبیر الحدید تحت الایۃ : ۱ ۱۰ / ۴۴۱ تفسیر طبری الحدید تحت الایۃ: ۱ ۱۱ / ۶۶۹ خازن الحدید تحت الایۃ: ۱ ۴ / ۲۲۶ ملتقطا)