Surah Al Hadid Ayat 2 (57:2)
The Iron · Juz 27 · Madani
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-یُحْیٖ وَ یُمِیْتُۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariآسمانوں اور زمین کی سلطنت سب اسی کے لیے ہے ،وہ زندگی اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پرقادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاُسی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت جِلاتا ہے اور مارتا اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{له ملك السموت و الارض: آسمانوں اور زمین کی سلطنت سب اسی کے لیے ہے۔}ارشاد فرمایا کہ آسمانوں اور زمین اور ان میں موجود تما م چیزوں پر اللہ تعالی کا مکمل طور پر تصرف ہے اور ان سب میں اس کا حکم نافذ ہےوہ اپنی تمام مخلوق سے بے پرواہ ہے اور سب اسی کےمحتاج ہیں اس کی شان یہ ہے کہ وہ مخلوق کو پیدا کر کے انہیں زندگی دیتا ہے اور قیامت کے دن بھی مردوں کو زندہ فرمائے گا اور وہ دنیا میں زندوں کو موت دیتا ہے اور وہ ہر ممکن چیز پر قادر ہے۔ (روح البیان الحدید تحت الایۃ: ۲ ۹ / ۳۴۶ خازن الحدید تحت الایۃ: ۲ ۴ / ۲۲۶جلالین الحدید تحت الایۃ: ۲ ص۴۴۸ ملتقطا)