Surah Al Hadid Ayat 19 (57:19)
The Iron · Juz 27 · Madani
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ ﳓ وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ-لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَ نُوْرُهُمْؕ-وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں وہی اپنے رب کے نزدیک صدّیق اور گواہ ہیں ۔ان کے لیے ان کا ثواب ہے اور ان کا نور ہے اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں وہی ہیں کامل سچے اور اَوروں پر گواہ اپنے رب کے یہاں ان کے لیے ان کا ثواب اور اُن کا نور ہے اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین امنوا بالله و رسله: اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں ۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی نے ایمان والوں اور منافقوں کا حال بیان فرمایا اور اس ایت میں ایمان والوں اور کافروں کا حال بیان فرمایا ہے۔چنانچہ ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جو اللہ تعالی اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں ان کا اپنے رب عزوجل کے نزدیک مقام یہ ہے کہ وہی کامل سچے اور گزری ہوئی امتوں میں سے جھٹلانے والوں پر اللہ تعالی کے گواہ ہیں ۔ان کے لیے ان کے نیک عمل کا وہ ثواب ہے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور ان کا وہ نور ہے جو حشر میں ان کے ساتھ ہوگا اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری قدرت و وحدانیت پر دلالت کرنے والی آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں۔(تفسیرکبیر الحدید تحت الایۃ: ۱۹ ۱۰ / ۴۶۲ جلالین الحدید تحت الایۃ: ۱۹ ص۴۵۰ خازن الحدید تحت الایۃ: ۱۹ ۴ / ۲۳۰ ملتقطا)