Surah Al Hadid Ayat 18 (57:18)
The Iron · Juz 27 · Madani
اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا ان کیلئے کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا ان کے دُونے ہیں اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ان المصدقین و المصدقت: بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں ۔} ارشاد فرمایا کہ بے شک وہ مرد اور عورتیں جنہوں نے خوش دلی اور نیک نیت کے ساتھ حق داروں کو صدقہ دیا اور راہ خدا میں خرچ کیا تو ان کیلئے صدقہ کرنے اور راہ خدا میں خوش دلی کے ساتھ خرچ کرنے کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے اور وہ جنت ہے۔( مدارک الحدید تحت الایۃ: ۱۸ ص۱۲۱۰ خازن الحدید تحت الایۃ: ۱۸ ۴ / ۲۳۰ ملتقطا)