Surah Al Hadid Ayat 28 (57:28)
The Iron · Juz 27 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ایمان لانے والو! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ تووہ اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا اور وہ تمہارے لیے ایک ایسا نور کردے گا جس کے ذریعے تم چلو گے اور وہ تمہیں بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ وہ اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا اور تمہارے لیے نور کردے گا جس میں چلو اور تمہیں بخش دیگا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الذین امنوا اتقوا الله: اے ایمان لانے والو!اللہ سے ڈرو۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اہل کتاب کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے حضرت موسی اور حضرت عیسی علیہما الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے والو! رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے معاملے میں اللہ تعالی سے ڈرو اور اس کے رسول محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لاؤ تو اللہ تعالی تمہیں دگنا اجر دے گا کیونکہ تم پہلی کتاب اور پہلے نبی پر بھی ایمان لائے او رنبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور قرآن پاک پر بھی ایمان لائے اور وہ قیامت کے دن تمہارے لیے پل صراط پر ایک ایسا نور کردے گا جس (کی روشنی) کے ذریعے تم چلو گے اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے سے پہلے کے تمہارے سب گناہ بخش دے گا اور اللہ تعالی بخشنے والا مہربان ہے۔( خازن الحدید تحت الایۃ: ۲۸ ۴ / ۲۳۴) اہل کتاب میں سے ایمان لانے والوں کے لئے دگنا اجر: اس ایت کی نظیر یہ ایت مبارکہ ہے ’’ الذین اتینهم الكتب من قبله هم به یؤمنون(۵۲)و اذا یتلى علیهم قالوا امنا به انه الحق من ربنا انا كنا من قبله مسلمین(۵۳)اولىك یؤتون اجرهم مرتین بما صبروا ‘‘(قصص:۵۲-۵۴) ترجمہ کنزالعرفان: جن لوگوں کو ہم نے اس(قران) سے پہلے کتاب دی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ۔اور جب ان پر یہ آیات پڑھی جاتی ہیں توکہتے ہیں : ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہی ہمارے رب کے پا س سے حق ہے۔ ہم اس (قران )سے پہلے ہی فرمانبردار ہو چکے تھے۔ان کو ان کا اجر دگنا دیا جائے گاکیونکہ انہوں نے صبر کیا۔ اورحضرت ابو بردہ رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالیعلیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’تین ادمیوں کے لئے دگنا اجر ہے۔(1)اہل کتاب میں سے وہ شخص جو اپنے نبی پر ایمان لایا اور محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر (بھی) ایمان لایا۔(2)وہ غلام جو اللہ تعالی کا حق بجا لائے اور اپنے مالکوں کے حقوق (بھی) پورے کرے۔(3)وہ ادمی جس کے پاس لونڈی ہو تو وہ اس سے وطی کرے اوراسے تہذیب و تعلیم کے زیور سے خوب اراستہ کرے پھر اسے ازاد کرنے کے بعد ا س کے ساتھ نکاح کر لے تو اس کے لئے دگنا ثواب ہے۔( مشکاۃ المصابیح کتاب الایمان الفصل الاول ۱ / ۲۳ الجزء الاول الحدیث: ۱۱)