Surah Al Hadid Ayat 29 (57:29)
The Iron · Juz 27 · Madani
لِّئَلَّا یَعْلَمَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتاکہ اہل ِکتاب جان لیں کہ وہ اللہ کے فضل میں سے کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتے اور یہ کہ سارا فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اس لیے کہ کتاب والے کافر جان جائیں کہ اللہ کے فضل پر ان کا کچھ قابو نہیں اور یہ کہ فضل اللہ کے ہاتھ ہے دیتا ہے جسے چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{لئلا یعلم اهل الكتب: تاکہ اہل کتاب جان لیں ۔} اس ایت کا شان نزول یہ ہے کہ جب اوپر والی آیت نازل ہوئی اور اس میں اہل کتاب میں سے مومنین کوسرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے اوپر ایمان لانے پر دگنے اجر کا وعدہ دیا گیا تو اہل کتاب میں سے کفار نے کہا’’ اگر ہم حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لائیں تو ہمیں دگنا اجر ملے گا اور اگر ایمان نہ لائیں تو ہمارے لئے ایک اجر جب بھی رہے گا اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور ان کے اس خیال کو رد کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ اللہ تعالی نے اہل کتاب کو اخری نبی پر ایمان لانے کا حکم اس لئے دیا ہے تاکہ اہل کتاب جان لیں کہ محمدمصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لائے بغیروہ اللہ تعالی کے فضل یعنی دگنے اجر نور اور مغفرت میں سے کچھ نہیں پاسکتے کیونکہ جب وہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان نہیں لائے تو ان کا پہلے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام پر ایمان لانا بھی ان کے لئے مفید نہ ہوگااور وہ یہ بھی جان لیں کہ سارافضل اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے دیتا ہے کیونکہ وہ قادر اور مختار ہے اور اللہ تعالی بڑے فضل والا ہے۔(خازن الحدید تحت الایۃ: ۲۹ ۴ / ۲۳۴)