Surah Al Hadid Ayat 6 (57:6)
The Iron · Juz 27 · Madani
یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِؕ-وَ هُوَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariرات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ دلوں کی بات جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanرات کو دن کے حصّے میں لاتا ہے اور دن کو رات کے حصّے میں لاتا ہے اور وہ دلوں کی جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یولج الیل فی النهار: رات کو دن میں داخل کرتا ہے۔}اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی (کسی موسم میں ) رات کی مقدار کم کر کے اور دن کی مقدار بڑھا کر رات کے کچھ حصے کو دن میں داخل کرتا ہے اور(کسی موسم میں ) دن کی مقدار کم کر کے اور رات کی مقدار بڑھا کر دن کے کچھ حصے کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ دل کے عقیدے اور قلبی اسرار سب کو جانتا ہے۔( جلالین الحدید تحت الایۃ: ۶ ص۴۴۹ ملخصا) نوٹ:رات اور دن میں کمی زیادتی کا بیان اس سے پہلے سورہ ال عمرانسورہ حج سورہ لقمان اور سورہ فاطر میں گزر چکا ہےیہاں ایک بار پھر ذکر کرنے سے مقصود یہ ہے کہ لوگ اللہ تعالی کی قدرت میں غورو فکر کریں اوراس کی وحدانیت پر ایمان لائیں ۔