Surah Al Hadid Ayat 9 (57:9)
The Iron · Juz 27 · Madani
هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی ہے جو اپنے بندہ پر روشن آیتیں اتارتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نورکی طرف لے جائے اور بیشک اللہ تم پر ضرور مہربان رحمت والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے کہ اپنے بندہ پر روشن آیتیں اُتارتا ہے کہ تمہیں اندھیریوں سے اُجالے کی طرف لے جائے اور بیشک اللہ تم پر ضرور مہربان رحم والا ۔
Tafseer (Urdu)
{هو الذی ینزل على عبده ایتۭ بینت: وہی ہے جو اپنے بندہ پر روشن آیتیں اتارتا ہے۔}ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی وہی ہے جو حضرت جبریل کے واسطے سے اپنے بندے محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر حکم اور ممانعت حلال اور حرام کے احکام پر مشتمل روشن ایتیں اتارتا ہے تاکہ اے میرے نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت! یہ رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تمہیں کفر شرکشک جہالت اور مخالفت کے اندھیروں سے ایمان توحید یقین علم اور موافقت کے نورکی طرف لے جائیں اور بیشک اللہ تعالی تم پر ضرور مہربان اور رحمت والاہے کہ اس نے تمہاری طرف اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو بھیجا اور ان پر قران پاک کی ایات نازل فرمائیں ۔(روح البیان الحدید تحت الایۃ: ۹ ۹ / ۳۵۵) یہی مضمون ایک دوسری ایت میں بیان ہوا ہے ’’ الر- كتب انزلنه الیك لتخر ج الناس من الظلمت الى النور ﳔ باذن ربهم الى صراط العزیز الحمید‘‘(ابراہیم:۱) ترجمہ کنزالعرفان: الر یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ تم لوگوں کو ان کے رب کے حکم سے اندھیروں سے اجالے کی طرف اس (اللہ) کے راستے کی طرف نکالو جو عزت والا سب خوبیوں والا ہے۔