Surah Al Hadid Ayat 8 (57:8)
The Iron · Juz 27 · Madani
وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِۚ-وَ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَ قَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور(اے لوگو!) تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ لاؤحالانکہ رسول تمہیں بلارہے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ اور بیشک اللہ تم سے عہد لے چکا ہے۔ اگر تم یقین رکھتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ حالانکہ یہ رسول تمہیں بلارہے ہیں کہ اپنے ر ب پر ایمان لاؤ اور بیشک وہ تم سے پہلے ہی عہد لے چکا ہے اگر تمہیں یقین ہو ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما لكم لا تؤمنون بالله: اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ لاؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ تعالی پر ایمان نہیں لا رہے حالانکہ اللہ تعالی کے رسول تمہیں بلارہے ہیں کہ تم اپنے ر ب تعالی کی وحدانیت کا اقرار کر کے اس پر ایمان لاؤ اور وہ تمہارے سامنے (اللہ تعالی کی وحدانیت اور اپنی رسالت کی) دلیلیں پیش کررہے ہیں اور اللہ تعالی کی کتاب سنارہے ہیں اب تمہیں ایمان قبول کرنے سے کیا عذر ہوسکتا ہے اور بیشک اللہ تعالی تم سے اس وقت عہد لے چکا ہے جب اس نے تمہیں حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کی پشت سے نکالا تھا کہ اللہ تعالی تمہارا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اگر تم اس عہد پریقین رکھتے ہوتو ایمان لے او۔( تفسیر طبری الحدید تحت الایۃ: ۸ ۱۱ / ۶۷۲ خازن الحدید تحت الایۃ: ۸ ۴ / ۲۲۷ ملتقطا)