Surah Al Mujadilah Ayat 10 (58:10)
The Pleading Woman · Juz 28 · Madani
اِنَّمَا النَّجْوٰى مِنَ الشَّیْطٰنِ لِیَحْزُنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیْسَ بِضَآرِّهِمْ شَیْــٴًـا اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ-وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ پوشیدہ مشورہ تو شیطان ہی کی طرف سے ہے تاکہ وہ ایمان والوں کوغمگین کرے اور وہ اللہ کے حکم کے بغیر ایمان والوں کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا اور مسلمانوں کو تو اللہ ہی پر بھروسہ کرناچاہیے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ مشورت تو شیطان ہی کی طرف سے ہے اس لیے کہ ایمان والوں کو رنج دے اور وہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا بے حکم خدا اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے۔
Tafseer (Urdu)
{انما النجوى من الشیطن: پوشیدہ مشورہ تو شیطان ہی کی طرف سے ہے۔} ارشاد فرمایا کہ وہ مشورہ تو شیطان ہی کی طرف سے ہے جس میں گناہ حد سے بڑھنا اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نافرمانی ہو اور شیطان اپنے دوستوں کو اس پر ابھارتا ہے تاکہ وہ ایمان والوں کوغمگین کردے اور وہ اللہ تعالی کے حکم کے بغیر مسلمانوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور مسلمانوں کو اللہ تعالی ہی پر بھروسہ کرناچاہیے کیونکہ اللہ تعالی پر بھروسہ کرنے والا نقصان میں نہیں رہتا۔( خازن المجادلۃ تحت الایۃ: ۱۰ ۴ / ۲۴۰ مدارک المجادلۃ تحت الایۃ: ۱۰ ص۱۲۱۸ ملتقطا)