Surah Al Mujadilah Ayat 21 (58:21)
The Pleading Woman · Juz 28 · Madani
كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْؕ-اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ لکھ چکا ہے کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول بیشک اللہ قوت والا، سب پر غالب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ لکھ چکا کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول بے شک اللہ قوت والا عزت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{كتب الله: اللہ لکھ چکا ہے۔}یعنی اللہ تعالی لوح محفوظ میں لکھ چکا ہے کہ ضرور میں غالب اوں گا اور میرے رسول غالب آئیں گے بیشک اللہ تعالی قوت والا ہے اسے کوئی اس کے ارادے سے منع نہیں کر سکتا عزت والا اور غلبے والا ہےکوئی اسے مغلوب نہیں کر سکتا۔یاد رہے کہ یہاں ایت میں رسولوں علیہ الصلوۃ والسلام کے غالب انے سے مراد دلیل اور حجت کے ساتھ یا تلوار کے ساتھ غالب انا مراد ہے۔( مدارک المجادلۃ تحت الایۃ: ۲۱ ص۱۲۲۱)دلیل و حجت کے ساتھ تو سبھی غالب تھے البتہ بہت ساروں کو تلوار کے ساتھ بھی غلبہ عطا کیا گیا۔