Surah Al Mujadilah Ayat 20 (58:20)
The Pleading Woman · Juz 28 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اُولٰٓىٕكَ فِی الْاَذَلِّیْنَ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ ذلیلوں میں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک وہ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ ذلیلوں میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین یحآدون الله و رسوله: بیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں ۔} یعنی بیشک وہ لوگ جو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے عداوت رکھتے اور ان کے احکامات کی مخالفت کرتے ہیں وہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ ذلیل لوگوں میں شامل ہیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مخالفت اللہ تعالی کی مخالفت ہے کیونکہ زمانہ رسالت کے کفار و منافقین اپنے گمان میں اللہ تعالی کی مخالفت نہیں کرتے تھے بلکہ کافر توکفربھی یہ سمجھ کر کرتا تھا کہ اللہ تعالی اس سے راضی ہے البتہ وہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مخالفت کرتے ہیں اوراسے اللہ تعالی نے اپنی مخالفت فرما یا ہے۔