Surah Al Mujadilah Ayat 19 (58:19)
The Pleading Woman · Juz 28 · Madani
اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِؕ-اُولٰٓىٕكَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِؕ-اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان پر شیطان غالب آگیا تو اس نے انہیں اللہ کی یاد بھلا دی، وہ شیطان کا گروہ ہیں ،سن لو! بیشک شیطان کا گروہ ہی خسارہ پانے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان پر شیطان غالب آگیا تو اُنھیں اللہ کی یاد بھلا دی وہ شیطان کے گروہ ہیں سُنتا ہے بے شک شیطان ہی کا گروہ ہار میں ہے۔
Tafseer (Urdu)
{استحوذ علیهم الشیطن: ان پر شیطان غالب آگیا۔} یعنی منافقوں کا یہ حال اس لئے ہوا کہ ان پر شیطان غالب آگیا ہے جس کی وجہ سے ان کی اپنی سوچ سمجھ ختم ہوچکی ہے شیطان انہیں جن کاموں میں چاہتاہے لگادیتاہے اورجب ان کی یہ حالت ہوگی توپھرانہیں اللہ تعالی کے ذکرکی کب پرواہ ہوگی اوریہ کب اپنے رب عزوجل کویادکریں گے ۔ وہ منافق شیطان کے گروہ ہیں اورسن لو! بیشک شیطان کا گروہ ہی خسارہ پانے والا ہے کہ جنت کی دائمی نعمتوں سے محروم اور جہنم کے ابدی عذاب میں گرفتار ہو گا۔ شیطان کے غلبہ کی ایک علامت: تفسیر مدارک میں ہےشاہ کرمانی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں :بندے پر شیطان کے غالب انے کی علامت یہ ہے کہ شیطان اسے کھانے پینے اور پہننے میں مشغول کر دیتا ہےبندے کے دل کو اللہ تعالی کی نعمتوں اور اس کے انعامات میں غوروفکر کرنے اور ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے غافل کر دیتا ہےبندے کو اس کے رب تعالی کا ذکر کرنے سے غافل کر کے جھوٹغیبت اور بہتان تراشی میں مصروف کر دیتا ہے اور بندے کے دل میں دنیا (کا مال) جمع کرنے اور دنیا سنوارنے کی لگن ڈال کر اسے غور وفکر کرنے اور اپنے انجام کے بارے میں سوچنے سے غافل کر دیتا ہے۔( مدارک المجادلۃ تحت الایۃ: ۱۹ ص۱۲۲۱ ملخصا) ان علامات کو سامنے رکھتے ہوئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے حال اور اپنے اعمال پر غور کرے اگر اس میں مذکورہ بالا علامات نہیں پا ئی جاتیں تو اللہ تعالی کا شکر ادا کرے اور اس سے مزید توفیق اورا ستقامت حاصل ہونے کی دعا کرتا رہے اور اگر ا س میں یہ علامات پائی جاتی ہیں تو اسے چاہئے کہ فورا ہوشیار ہو جائے اور اپنے اوپر سے شیطان کا غلبہ دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو جائے تاکہ قیامت کے دن شیطان کے گروہ میں شامل ہونے اور ان جیسے برے انجام سے بچ سکے۔ اللہ تعالی ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں شیطان پر غلبہ نصیب فرمائےامین۔