Surah Al Mujadilah Ayat 18 (58:18)
The Pleading Woman · Juz 28 · Madani
یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیَحْلِفُوْنَ لَهٗ كَمَا یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ عَلٰى شَیْءٍؕ-اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو اس کے حضور بھی ایسے ہی قسمیں کھائیں گے جیسے تمہارے سامنے کھارہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی چیزپر ہیں ۔خبردار! بیشک وہی جھوٹے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو اُس کے حضور بھی ایسے ہی قسمیں کھائیں گے جیسی تمہارے سامنے کھارہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انھوں نے کچھ کیا سنتے ہو بے شک وہی جھوٹے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{یوم یبعثهم الله جمیعا: جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا۔} یعنی وہ دن یاد کریں جس دن اللہ تعالی ان سب منافقوں کو اٹھائے گا تو اس کی بارگاہ میں بھی قسمیں کھائیں گے کہ دنیا میں ہم مخلص مومن تھے منافق نہ تھے جیسے اج تمہارے سامنے دنیا میں کھارہے ہیں اور وہ اپنی جھوٹی قسموں کو کار امد سمجھتے ہیں کہ ان کی بدولت بچ جائیں گے (حالانکہ ایساہر گز نہ ہو گا)خبردار! بیشک وہی اپنی قسموں میں جھوٹے ہیں اور ایسے جھوٹے کہ دنیا میں بھی جھوٹ بولتے رہے اور آخرت میں بھی بولیں گے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے سامنے بھی جھوٹ بولا اورقیامت کے دن خدا کے سامنے بھی جھوٹ بولیں گے ۔( مدارک المجادلۃ تحت الایۃ: ۱۸ ص۱۲۲۰ روح البیان المجادلۃ تحت الایۃ: ۱۸ ۹ / ۴۰۹ ملتقطا)