Surah Al Mujadilah Ayat 5 (58:5)
The Pleading Woman · Juz 28 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ كُبِتُوْا كَمَا كُبِتَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ قَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍؕ-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ذلیل و رسوا کردیا جائے گا جیسے ان سے پہلے لوگ ذلیل و رسوا کردئیے گئے اور بیشک ہم نے روشن آیتیں اتاریں اور کافروں کے لیے رسواکردینے والا عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک وہ جو مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی ذلیل کئے گئے جیسے ان سے اگلوں کو ذلت دی گئی اور بے شک ہم نے روشن آیتیں اُتاریں اور کافروں کے لیے خواری کا عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین یحآدون الله و رسوله: بیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں ۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی کی حدوں کی حفاظت اور دین اسلام کے دئیے ہوئے احکام کی پابندی کرنے کی تاکید کی گئی اور ا س ایت میں ان لوگوں کے لئے وعید بیان کی گئی ہے جو ان کی مخالفت کرتے اور ان کا انکار کرتے ہیں چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک وہ لوگ جو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے احکام کی مخالفت کرتے ہیں وہ ایسے ہی ذلیل کئے جائیں گے جیسے ان سے پہلے لوگ رسولوں علیہ م الصلوۃ والسلام کی مخالفت کرنے کے سبب ذلیل و رسوا کردئیے گئے اور یہ ذلت اس لئے ہو گی کہ بیشک ہم نے رسولوں علیہ م الصلوۃ والسلام کی صداقت پر دلالت کرنے والی اور واضح احکام پر مشتمل روشن آیتیں اتاریں ا س کے باوجود انہوں نے مخالفت کی اور یہ تو دنیا کی سزا ہے جبکہ اخرت میں ان ایتوں کا انکار کرنے والے کافروں کے لیے رسواکردینے والا عذاب ہے۔ ایت ’’ان الذین یحآدون الله و رسوله‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)… حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مخالفت اللہ تعالی کی مخالفت ہے۔ (2)…اس ایت میں اللہ تعالی کی بارگاہ کے مقبول بندوں کے دشمن کو جنگ کااعلان بھی ہے اوراس کے مغلوب ہونے کا اعلان بھی۔