Surah Al Mujadilah Ayat 6 (58:6)
The Pleading Woman · Juz 28 · Madani
یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْاؕ-اَحْصٰىهُ اللّٰهُ وَ نَسُوْهُؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن اللہ ان سب کو(دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے گا پھر وہ انہیں ان کے اعمال بتائے گا، اللہ نے ان اعمال کو گن رکھا ہے اور وہ لوگ انہیں بھول گئے ہیں اور اللہ ہر چیزپر گواہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا پھر انھیں اُن کے کو تک جتادے گا اللہ نے انہیں گن رکھا ہے اور وہ بھول گئے اور ہر چیز اللہ کے سامنے ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یوم یبعثهم الله جمیعا: جس دن اللہ ان سب کو (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے گا ۔} یعنی کافروں کو رسوا کر دینے والا عذاب اس دن ہو گا جس دن اللہ تعالی ان سب کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا یہاں تک کہ کسی ایک کو باقی نہ چھوڑے گا پھر انہیں رسوا اور شرمندہ کرنے کیلئے ان کے اعمال بتائے گا (کیونکہ) اللہ تعالی نے ان کے تمام اعمال کو گن رکھا ہے جبکہ وہ لوگ بے فکری اور توجہ نہ ہونے کے سبب دنیا میں کئے ہوئے اپنے اعمال بھول گئے ہیں اور اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہے اوراس سے کچھ بھی چھپا ہو انہیں ہے۔( مدارک المجادلۃ تحت الایۃ: ۶ ص۱۲۱۷)