Surah Al Hashr Ayat 12 (59:12)
The Exile · Juz 28 · Madani
لَىٕنْ اُخْرِجُوْا لَا یَخْرُجُوْنَ مَعَهُمْۚ-وَ لَىٕنْ قُوْتِلُوْا لَا یَنْصُرُوْنَهُمْۚ-وَ لَىٕنْ نَّصَرُوْهُمْ لَیُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ۫-ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقسم ہے اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور قسم ہے اگراُن سے لڑائی کی گئی تو یہ ان کی مدد نہ کریں گے اور قسم ہے اگر یہ اُن کی مدد کریں گے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے پھر ان کی مدد نہ کی جائے گی ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاگر وہ نکالے گئے تو یہ اُن کے ساتھ نہ نکلیں گے اور ان سے لڑائی ہوئی تو یہ ان کی مدد نہ کریں گے اور اگر ان کی مدد کی بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے پھر مدد نہ پائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{لىن اخرجوا لا یخرجون معهم: قسم ہے اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے۔} اس ایت میں منافقین کے حال کی خبر دیتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ اگر وہ یہودی مدینے سے نکالے گئے تو یہ منافق ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور اگران یہودیوں سے لڑائی کی گئی تو یہ منافق ان کی مدد نہ کریں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ یہودیوں کو مدینہ منورہ سے نکال دیاگیا اور منافقین ان کے ساتھ نہ نکلے اور یہودیوں سے لڑائی ہوئی لیکن منافقوں نے یہود یوں کی مدد نہ کی۔ مزید ارشاد فرمایا کہ اگر بالفرض منافق یہودیوں کی مدد کریں گے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر جب یہ مدد گار بھاگ نکلیں گے تو منافقوں کی مدد نہ کی جائے گی اللہ تعالی انہیں ہلاک فرما دے گا اور ان کا کفر ظاہر ہونے کے بعد ان کا نفاق انہیں نفع نہ دے گا۔( خازن الحشر تحت الایۃ: ۱۲ ۴ / ۲۵۰ مدارک الحشر تحت الایۃ: ۱۲ ص۱۲۲۶ ملتقطا)