Surah Al Hashr Ayat 13 (59:13)
The Exile · Juz 28 · Madani
لَاَنْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ان کے دلوں میں اللہ سے زیادہ تمہارا ڈر ہے یہ اس لیے کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک اُن کے دلوں میں اللہ سے زیادہ تمہارا ڈر ہے یہ اس لیے کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{لانتم اشد رهبة فی صدورهم من الله: بیشک ان کے دلوں میں اللہ سے زیادہ تمہارا ڈر ہے۔} یعنی اے مسلمانو! بیشک ان منافقوں کے دلوں میں اللہ تعالی سے زیادہ تمہارا ڈر ہے کہ تمہارے سامنے تو کفر کا اظہار کرنے سے ڈرتے ہیں اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ اللہ تعالی دلوں کی چھپی باتیں جانتا ہے دل میں کفر رکھتے ہیں ۔ ان کایہ ڈراس لیے ہے کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں اللہ تعالی کی عظمت کو نہیں جانتے ورنہ جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے ویسا اس سے ڈرتے۔( خازن الحشر تحت الایۃ: ۱۳ ۴ / ۲۵۰ مدارک الحشر تحت الایۃ: ۱۳ ص۱۲۲۶ ملتقطا)