Surah Al Hashr Ayat 15 (59:15)
The Exile · Juz 28 · Madani
كَمَثَلِ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِیْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْۚ-وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔(ان کی مثال)ان لوگوں کی مثال جیسی ہے جو ابھی قریب زمانے میں ان سے پہلے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کی سی کہاوت جو ابھی قریب زمانہ میں ان سے پہلے تھے اُنھوں نے اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{كمثل الذین من قبلهم قریبا: (ان کی مثال)ان لوگوں کی مثال جیسی ہے جو ابھی قریب زمانے میں ان سے پہلے ہوئے ہیں ۔ } اس ایت میں یہودیوں کی ایک مثال بیان کی گئی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ان کا حال مشرکین جیسا ہے جنہوں نے جنگ بدر میں رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ عداوت رکھنے کااور کفر کرنے کا وبال چکھا اور ذلت و رسوائی کے ساتھ ہلاک کئے گئے اوراس کے ساتھ ساتھ ان کے لیے اخرت میں جہنم کا دردناک عذاب ہے (تو دنیا و اخرت میں جو حشر ان مشرکوں کا ہوا وہی ان یہودیوں کا ہو گا)۔( خازن الحشر تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۲۵۱ مدارک الحشر تحت الایۃ: ۱۵ ص۱۲۲۷ ملتقطا)