Surah Al Hashr Ayat 19 (59:19)
The Exile · Juz 28 · Madani
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان لوگوں کی طرح نہ بنو جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں ان کی جانیں بھلا دیں ، وہی نافرمان ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان جیسے نہ ہو جو اللہ کو بھول بیٹھے تو اللہ نے اُنھیں بلا میں ڈالا کہ اپنی جانیں یاد نہ رہیں وہی فاسق ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تكونوا كالذین نسوا الله: اور ان لوگوں کی طرح نہ بنوجنہوں نے اللہ کو بھلا دیا۔ } یعنی اے ایمان والو! ان یہودیوں اور منافقوں کی طرح نہ ہوناجنہوں نے اللہ تعالی کے حقوق کو بھلا دیا اورجیسی ا س کی قدر کرنے کا حق تھا ویسی قدر نہ کی اور ا س کے احکامات و ممنوعات کی ان کے حق کے مطابق رعایت نہ کی تو اس کے سبب اللہ تعالی نے انہیں اپنی جانوں کو بھول جانے والا بنا دیا(جس کا نتیجہ یہ ہوا )کہ وہ اس چیز کو نہیں سنتے جو انہیں نفع دے اور وہ کام نہیں کرتے جو انہیں نجات دے اوریہ بھول جانے والے ہی کامل فاسق ہیں ۔( روح البیان الحشر تحت الایۃ: ۱۹ ۹ / ۴۴۹-۴۵۰) ایت’’و لا تكونوا كالذین نسوا الله‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے چار باتیں معلوم ہوئیں (1)…جن لوگوں کو اللہ تعالی کے حقوق یاد نہ رہے جیسے یہودی اور عیسائی وغیرہ ان جیسا ہونے سے منع فرمایاگیاہے۔ (2)… اسلام کے سوا کسی اور دین میں رہ کر اللہ تعالی کو یاد کرنا قابل قبول نہیں کیونکہ وہ کفار اپنے عقیدے کے مطابق اللہ تعالی کو یاد کرتے تھےلیکن ارشاد فرمایا کہ انہوں نے اللہ تعالی کو بھلا دیا۔ (3)…اللہ تعالی سے غافل ہونے کا اثر یہ ہو تا ہے کہ بندے کو اس بات کی کبھی فکر نہیں ہوتی کہ وہ دنیا میں کیوں ایا اور اسے کیا کرنا چاہیے۔ (4)… اخرت کی فکر نہ ہونا اللہ تعالی کا عذاب ہے۔