Surah Al Hashr Ayat 20 (59:20)
The Exile · Juz 28 · Madani
لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِؕ-اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariدوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ، جنت والے ہی کامیاب ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanدوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں جنت والے ہی مراد کو پہنچے۔
Tafseer (Urdu)
{لا یستوی اصحب النار و اصحب الجنة: دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ۔} یعنی جہنم والے جن کے لئے دائمی عذاب ہے اور جنت والے جن کیلئے ہمیشہ کا عیش اور سرمدی راحت ہےیہ دونوں برابر نہیں بلکہ جنت والے ہی کامیاب ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی اللہ تعالی کی رضا میں گزاری اور اخرت میں اس کی نعمتوں کے مستحق ہوئے جبکہ کفار دونوں جگہ نقصان میں رہے۔