Surah Al Hashr Ayat 24 (59:24)
The Exile · Juz 28 · Madani
هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىؕ-یُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی اللہ بنانے والا، پیدا کرنے والا، ہر ایک کو صورت دینے والا ہے، سب اچھے نام اسی کے ہیں ۔ آسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز اسی کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہی بہت عزت والا،بڑا حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے اللہ بنانے والا پیدا کرنے والا ہر ایک کو صورت دینے والا اُسی کے ہیں سب اچھے نام اُس کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{هو الله الخالق: وہی اللہ بنانے والا۔} یعنی وہی اللہ ہے جس کی شان یہ ہے کہ وہ بنانے والاعدم سے وجود میں لانے والا اور ہر ایک کو جیسی چاہے ویسی صورت دینے والا ہے سب اچھے نام اسی کے ہیں جو کہ اس کی بلند صفات پر دلالت کرتے ہیں اسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز تمام عیوب ونقائص سے اس کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہی حقیقی طور پر عزت والا حکمت والا ہے۔( مدارک الحشر تحت الایۃ: ۲۴ ص۱۲۲۸-۱۲۲۹ خازن الحشر تحت الایۃ: ۲۴ ۴ / ۲۵۴-۲۵۵ ملتقطا) سورہ حشر کی اخری تین ایات کی فضیلت: سورہ حشر کی اخری تین ایات کی بڑی فضیلت ہے حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ جس نے صبح کے وقت تین مرتبہ ’’اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم‘‘ کہا اور سورہ حشر کی اخری تین ایات کی تلاوت کی تو اللہ تعالی 70,000 فرشتے مقرر کر دیتا ہے جوشام تک اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور اگر اسی دن انتقال کر جائے تو شہید کی موت مرے گا اور جو شخص شام کے وقت اسے پڑھے تو اس کا بھی یہی مرتبہ ہے۔( ترمذی کتاب فضائل القران ۲۲-باب ۴ / ۴۲۳ الحدیث: ۲۹۳۱) اس کی دوسری فضیلت ملاحظہ ہو حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے رات یادن میں سورہ حشرکی اخری(تین) ایتیں پڑھیں اوراسی رات یادن میں ا س کا انتقال ہو گیا تو اس نے جنت کو واجب کر لیا۔( شعب الایمان التاسع عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ فصل فی فضائل السور والایات ۲ / ۴۹۲ الحدیث: ۲۵۰۱)