Surah Al Hashr Ayat 23 (59:23)
The Exile · Juz 28 · Madani
هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُؕ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ،بادشاہ، نہایت پاک ،سلامتی دینے والا، امن بخشنے والا، حفاظت فرمانے والا، بہت عزت والا، بے حد عظمت والا ،اپنی بڑائی بیان فرمانے والا ہے، اللہ ان مشرکوں کے شرک سے پاک ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ نہایت پاک سلامتی دینے والا امان بخشنے والا حفاظت فرمانے والا عزت والا عظمت والا تکبر والا اللہ کو پاکی ہے ان کے شرک سے۔
Tafseer (Urdu)
{هو الله الذی لا اله الا هو: وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے دس اوصاف بیان فرمائے ہیں : (1)…اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ (2)… ملک و حکومت کا حقیقی مالک ہے کہ تمام موجودات اس کے ملک اور حکومت کے تحت ہیں اور اس کامالک ہونا اوراس کی سلطنت دائمی ہے جسے زوال نہیں ۔ (3)…ہر عیب سے اور تمام برائیوں سے نہایت پاک ہے۔ (4)…اپنی مخلو ق کو افتوں اور نقصانات سے سلامتی دینے والا ہے۔ (5)… اپنے فرمانبردار بندوں کو اپنے عذاب سے امن بخشنے والا ہے۔ (6)… ہر چیز پر نگہبان اور ا س کی حفاظت فرمانے والا ہے۔ (7)… ایسی عزت والا ہے جس کی مثال نہیں مل سکتی اورایسے غلبے والا ہے کہ اس پر کوئی بھی غالب نہیں ا سکتا۔ (8 9)…اپنی ذات اور تمام صفات میں عظمت اور بڑائی والا ہے اور اپنی بڑائی کا اظہار کرنا اسی کے شایاں اور لائق ہے کیونکہ اس کا ہر کمال عظیم ہے اور ہر صفت عالی ہے جبکہ مخلوق میں کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تکبر یعنی اپنی بڑائی کا اظہار کرے بلکہ بندے کیلئے شایاں یہ ہے کہ وہ عاجزی اور انکساری کااظہار کرے ۔ (10)… اللہ تعالی ان مشرکوں کے شرک سے پاک ہے۔( خازن الحشر تحت الایۃ: ۲۳ ۴ / ۲۵۴ مدارک الحشر تحت الایۃ: ۲۳ ص۱۲۲۸ ملتقطا)