The closing verses of Surah Al-Hashr
Surah Al Hashr Ayat 22 (59:22)
The Exile · Juz 28 · Madani
هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِۚ-هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ہر غیب اور ظاہر کا جاننے والاہے، وہی نہایت مہربان، بہت رحمت والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہر نہاں و عیاں کا جاننے والا وہی ہے بڑا مہربان رحمت والا۔
Tafseer (Urdu)
{هو الله الذی لا اله الا هو: وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} اس سے پہلی ایت میں قران مجید کی عظمت و شان بیان کی گئی اور اس ایت سے اللہ تعالی اپنی عظمت و شان بیان فرما رہاہے کہ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور ا س کی شان یہ ہے کہ وہ ظاہر اور پوشیدہ نیز موجود و معدوم سب کو جانتا ہے اور وہی بڑا مہربان رحمت والاہے۔