Surah Al Anam Ayat 109 (6:109)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَىٕنْ جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ لَّیُؤْمِنُنَّ بِهَاؕ-قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ وَ مَا یُشْعِرُكُمْۙ-اَنَّهَاۤ اِذَا جَآءَتْ لَا یُؤْمِنُوْنَ 109
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انہوں نے بڑی تاکید سے اللہ کی قسم کھائی کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئی تو ضرور اس پر ایمان لائیں گے۔تم فرما دو کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور تمہیں کیا خبر کہ جب وہ (نشانیاں ) آئیں گی تو (بھی) یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور انہوں نے اللہ کی قسم کھائی اپنے حلف میں پوری کوشش سے کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئی تو ضرور اس پر ایمان لائیں گے۔ تم فرما دو کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور تمہیں کیا خبر کہ جب وہ آئیں تو یہ ایمان نہ لائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ و اقسموا بالله جهد ایمانهم:اور انہوں نے بڑی تاکید سے اللہ کی قسم کھائی۔}کفار مکہ نے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں عرض کیاکہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حضرت موسی اور حضرت عیسی علیہم الصلوۃ والسلام کے معجزات بیان فرماتے ہیں۔ اگر ہم کو ہماری منہ مانگی نشانیاں دکھا دیں تو ہم اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لے ائیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا:’’تم کیا چاہتے ہو انہوں نے کہا: صفا پہاڑ سونے کا ہو جائے یا ہمارے بعض مردے جی کر اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی گواہی دے دیں یا فرشتے ہمارے سامنے اجائیں۔ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا:’’اگر ان میں سے کچھ دکھا دوں تو ایمان لے او گے ۔ وہ قسمیں کھا کر بولے کہ’’ ضرور۔ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارادہ فرمایا کہ دعا کریں۔ حضرت جبریل علیہ السلام نے اکر عرض کیا کہ’’ اے محبوب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ا پ جو دعا کریں گے قبول ہوگی۔ لیکن اگر یہ لوگ ایمان نہ لائے تو ابھی ہلاک کر دئیے جائیں گے اور اگر زندہ رہے تو شاید ان میں کوئی ایمان لے ائے۔ تب حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے دعا کا ارادہ چھوڑ دیا۔ اس پر یہ ایت کریمہ نازل ہوئی۔ (تفسیر بغوی الانعام تحت الایۃ: ۱۰۹ ۲ / ۱۰۰-۱۰۱)