Surah Al Anam Ayat 126 (6:126)
The Cattle · Juz 8 · Makki
وَ هٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِیْمًاؕ-قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ 126
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ تمہارے رب کی سیدھی راہ ہے بیشک ہم نے نصیحت ماننے والوں کے لیے تفصیل سے آیتیں بیان کردیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ تمہارے رب کی سیدھی راہ ہے ہم نے آیتیں مفصل بیان کردیں نصیحت ماننے والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{ و هذا صراط ربك مستقیما:اور یہ تمہارے رب کی سیدھی راہ ہے۔} یعنی قران کریم یاحضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تعلیم وہ راستہ ہے جو بلا تکلف رب عزوجل تک پہنچا دیتا ہے جیسے سیدھا راستہ منزل مقصود تک پہنچاتا ہے اس لئے اسے’’شریعت ‘‘کہتے ہیں یعنی وسیع اور سیدھا راستہ جس پر ہر شخص اسانی سے چل سکے۔ طریقت بھی رب عزوجل کا راستہ ہے مگر وہ ایسا تنگ اور پیچ دار ہے جس پر صرف واقف ادمی ہی چل سکتا ہے۔