Surah Al Anam Ayat 127 (6:127)
The Cattle · Juz 8 · Makki
لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ هُوَ وَلِیُّهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 127
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کے لیے ان کے اعمال کے بدلے میں ان کے رب کے حضور سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کا مددگار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کے لیے سلامتی کا گھر ہے اپنے رب کے یہاں اور وہ ان کا مولیٰ ہے یہ ان کے کاموں کا پھل ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ لهم دار السلم:ان کیلئے سلامتی کا گھر ہے۔} دارالسلام کے دو معنی ہیں (1) سلام اللہ تعالی کا نام ہے تو ’’دار السلام‘‘ کا معنی ہوا وہ گھر جس کی اضافت اللہ تعالی کی طرف ہے اور یہ اضافت تشریف اور عزت افزائی کے لئے ہے جیسے بیت اللہ اور ناقۃ اللہ میں ہے۔ (2) اس کا دوسرا معنی یہ ہے کہ’’ سلام‘‘ دار کی صفت ہے یعنی یہ سلامتی کا گھر ہے اور جنت کو ’’ دارالسلام‘‘ اس لئے فرمایا ہے کہ جنت میں ہر قسم کے عیوب تکلیفوں اور مشقتوں سے سلامتی ہے۔ (تفسیر کبیر الانعام تحت الایۃ: ۱۲۷ ۵ / ۱۴۶) جنت کو دار السلام کہنے کی تیسری وجہ یہ ہے کہ جنتیوں کو جنت میں دخول کے وقت سلام کیا جائے گا اللہ تعالی کی طرف سے فرشتوں کی طرف سے اور اہل اعراف کی طرف سے ان کو سلام پیش کیا جائے گا اور جنتی بھی ایک دوسرے کو سلام کریں گے ۔ (بغوی الانعام تحت الایۃ: ۱۲۷ ۲ / ۱۰۷)