Surah Al Anam Ayat 14 (6:14)
The Cattle · Juz 7 · Makki
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ هُوَ یُطْعِمُ وَ لَا یُطْعَمُؕ-قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: کیا کسی اور کو اس اللہ کے سوا والی بنالوں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے؟ اور وہ کھلاتا ہے اور وہ خود کھانے سے پاک ہے۔تم فرماؤ: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلے فرمانبرداری کے لئے گردن جھکاؤں اور تو ہر گز شرک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کیا اللہ کے سوا کسی اور کو والی بناؤں وہ اللہ جس نے آسمان و زمین پیدا کیے اور وہ کھلاتا ہے اور کھانے سے پاک ہے تم فرماؤ مجھے حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے گردن رکھوں اور ہرگز شرک والوں میں نہ ہونا۔
Tafseer (Urdu)
{ قل: تم فرماو۔} کفار عرب نے حضور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو کہا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپنے ملک والوں کے دین کی طرف اجائیں اور توحید کا ذکر چھوڑ دیں۔ اس کے جواب میں یہ ایت کریمہ نازل ہوئی(تفسیر قرطبی الانعام تحت الایۃ: ۱۴ ۳ / ۲۴۵ الجزء السادس) اور فرمایا گیا کہ اے حبیب !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم انہیں جواب دو کہ کیا میں اس اللہ عزوجل کے علاوہ کسی اور کو اپنا والی بنالوں جو آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمانے والا ہے نیز وہ سب کو کھلاتا ہے اور وہ خود کھانے سے پاک ہے ساری مخلوق اس کی محتاج ہے اوروہ سب سے بے نیاز ہے۔لہذا ایسے خالق و مالک رحیم و کریم کو میں ہر گز نہیں چھوڑ سکتا۔ اس نے تومجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں سب سے پہلے فرمانبرداری کے لئے گردن جھکاوں کیونکہ نبی اپنی امت سے دین میں اگے ہوتے ہیں اور اس نے یہ حکم دیا ہے کہ میں شرک سے پاک رہوں۔ { من یصرف عنه یومىذ:اس دن جس سے عذاب پھیر دیا گیا۔}اس ایت سے معلوم ہو اکہ قیامت کے دن عذاب سے بچنا اللہ تعالی کے رحم و کرم سے ہو گا صرف اپنے اعمال اس کے لئے کافی نہیں کیونکہ اعمال سبب ہیں۔