Surah Al Anam Ayat 147 (6:147)
The Cattle · Juz 8 · Makki
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍۚ-وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ 147
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو تم فرماؤ کہ تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرموں پر سے نہیں ٹالا جاتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اگر وہ تمہیں جھٹلائیں تو تم فرماؤ کہ تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرموں پر سے نہیں ٹالا جاتا۔
Tafseer (Urdu)
{ فان كذبوك:پھر اگر وہ تمہیں جھٹلائیں۔} یعنی اے محبوب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے یہودیوں پر جن چیزوں کے حلال و حرام ہونے کی تمہیں خبر دی اگریہودی اسے جھٹلائیں تو اپ فرما دو کہ’’ تمہارا رب عزوجل وسیع رحمت والا ہے اسی لئے وہ جھٹلانے والوں کو مہلت دیتا ہے اور عذاب میں جلدی نہیں فرماتا تاکہ انہیں ایمان لانے کا موقع ملے ورنہ بہرحال جن پر عذاب الہی کا فیصلہ ہوجاتا ہے تو ان سے ٹالا نہیں جاتا اور پھر عذاب اپنے وقت پر آہی جاتا ہے۔