Surah Al Anam Ayat 146 (6:146)
The Cattle · Juz 8 · Makki
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِیْ ظُفُرٍۚ-وَ مِنَ الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ شُحُوْمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَاۤ اَوِ الْحَوَایَاۤ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍؕ-ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِبَغْیِهِمْ ﳲ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ 146
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے یہودیوں پر ہر ناخن والا جانور حرام کردیا اور ہم نے ان پر گائے اور بکری کی چربی حرام کردی سوائے اس چربی کے جو ان کی پیٹھ کے ساتھ یا انتڑیوں سے لگی ہو یا جو چربی ہڈی سے ملی ہوئی ہو۔ ہم نے یہ ان کی سرکشی کا بدلہ دیا اور بیشک ہم ضرور سچے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہودیوں پر ہم نے حرام کیا ہر ناخن والا جانور اور گائے اور بکری کی چربی ان پر حرام کی مگر جو ان کی پیٹھ میں لگی ہو یا آنت میں یا ہڈی سے ملی ہو ہم نے یہ ان کی سرکشی کا بدلہ دیا اور بیشک ہم ضرور سچے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ و على الذین هادوا حرمنا:اور یہودیوں پر ہم نے حرام کیا۔} یہودی اپنی سرکشی کے باعث ان چیزوں سے محروم کئے گئے: (1)…ہر ناخن والا جانور۔ یہاں ناخن سے مراد انگلی ہے خواہ انگلیاں بیچ سے پھٹی ہوں جیسے کتا اور درندے یا نہ پھٹی ہوں بلکہ کھر کی صورت میں ہوں جیسے اونٹ شترمرغ اور بطخ وغیرہ۔بعض مفسرین کا قول ہے کہ یہاں بطور خاص شتر مرغ بطخ اور اونٹ مراد ہیں۔ (2)…گائے اور بکری کی چربی۔ یہودیوں پر گائے بکری کا گوشت وغیرہ حلال تھا لیکن ان کی چربی حرام تھی البتہ جو چربی گائے بکری کی پیٹھ میں لگی ہو یاانت یا ہڈی سے ملی ہو وہ ان کے لئے حلا ل تھی۔ یہودی چونکہ اپنی سرکشی کے باعث ان چیزوں سے محروم کئے گئے تھے لہذا یہ چیزیں ان پر حرام رہیں اور ہماری شریعت میں گائے بکری کی چربی اور اونٹ بطخ اور شتر مرغ حلال ہیں اسی پر صحابہ کرام اور تابعین رضی اللہ تعالی عنہم کا اجماع ہے۔ (تفسیرات احمدیہ الانعام تحت الایۃ: ۱۴۶ ص۴۰۴-۴۰۵) سابقہ شریعتوں کے سخت احکام ہم پر جاری نہیں : اس سے معلوم ہوا کہ گزشتہ شریعتوں کے وہ احکام جو بطور سزا جاری کئے گئے تھے وہ ہمارے لئے لائق عمل نہیں اگرچہ نص میں مذکور ہو جائیں کیونکہ یہ امت مرحومہ ہے پچھلی امتوں کے سخت احکام ہم پر جاری نہیں۔