Surah Al Anam Ayat 154 (6:154)
The Cattle · Juz 8 · Makki
ثُمَّ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِیْۤ اَحْسَنَ وَ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَ 154
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی تاکہ نیک آدمی پر احسان پورا ہو اور ہر شے کی تفصیل ہو اور ہدایت و رحمت ہو کہ کہیں وہ اپنے رب سے ملنے پر ایمان لائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی پورا احسان کرنے کو اس پر جو نکوکار ہے اور ہر چیز کی تفصیل اور ہدایت اور رحمت کہ کہیں وہ اپنے رب سے ملنے پر ایمان لائیں۔
Tafseer (Urdu)
{ ثم اتینا موسى الكتب:پھر ہم نے موسی کو کتاب عطا فرمائی۔}یہاں کتاب سے مراد توریت شریف ہے۔ سب سے پہلے کتاب الہی حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ہی عطا ہوئی۔ اس سے پہلے پیغمبروں کو صحیفے ملتے تھے۔ اور یہ جو فرمایا کہ ’’تاکہ نیک ادمی پر احسان پورا ہو‘‘ حضرت حسن بصری رحمۃاللہ تعالی علیہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں ’’بنی اسرائیل میں محسن (یعنی نیک) اور غیر محسن بھی تھے تو اللہ تعالی نے محسنین یعنی نیک لوگوں پر اپنی نعمت پوری کرنے کے لئے یہ کتاب نازل فرمائی۔ اس کی دوسری تفسیر یہ ہے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالی کے دئیے ہوئے علم کے مطابق نیک کام کرتے تھے اس لئے اللہ تعالی نے ان پر نعمت پوری کرنے کے لئے ان کو کتاب (یعنی تورات) دی۔(قرطبی الانعام تحت الایۃ: ۱۵۴ ۴ / ۱۰۴ الجزء السابع) پھر اللہ تعالی نے بیان فرمایا کہ اس نے تورات میں دین کی کیا نعمتیں رکھی ہیں چنانچہ فرمایا کہ’’ا س میں ہر چیز کی تفصیل ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اس میں دین کے تمام احکام عقائد اور مسائل کی تفصیل ہے لہذا اس میں ہمارے نبی سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت اور رسالت کا بیان اور اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کے تمام دلائل ہیں اور یہ ہدایت اور رحمت ہے تاکہ یہ لوگ اللہ تعالی سے قیامت کے دن کی ملاقات پر ایمان لے ائیں۔ (تفسیر کبیر الانعام تحت الایۃ: ۱۵۴ ۵ / ۱۸۶)