Surah Al Anam Ayat 156 (6:156)
The Cattle · Juz 8 · Makki
اَنْ تَقُوْلُـوْۤا اِنَّمَاۤ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ عَلٰى طَآىٕفَتَیْنِ مِنْ قَبْلِنَا۪-وَ اِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغٰفِلِیْنَ 156
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اس لئے اترا) تاکہ تم یہ (نہ) کہو کہ کتاب تو ہم سے پہلے دو گروہوں پر اُتری تھی اور ہمیں ان کے پڑھنے پڑھانے کی کچھ خبر نہ تھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکبھی کہو کہ کتاب تو ہم سے پہلے دو گروہوں پر اُتری تھی اور ہمیں ان کے پڑھنے پڑھانے کی کچھ خبر نہ تھی۔
Tafseer (Urdu)
{ ان تقولوا:کبھی کہو۔} یعنی یہ قران اس لئے نازل کیا ہے تاکہ تمہیں یہ کہنے کی گنجائش باقی نہ رہے کہ اللہ عزوجل کی کتابیں جیسے تورات و انجیل تو ہم سے پہلے کے دوگروہوں پریعنی یہودیوں اور عیسائیوں پر اتری تھیں ہماری عرب کی سرزمین میں تونہ کوئی رسول ایا اور نہ کوئی کتاب۔ پھر جو کتابیں توریت و انجیل ائیں وہ ہماری زبان میں نہ تھیں اور نہ ہی ہمیں کسی نے ان کے معنی بتائے پھر ہم ہدایت پر کیسے اتے۔ اللہ تعالی نے قرآن کریم نازل فرما کر بتادیا کہ اب تمہارا کوئی عذر باقی نہ رہا اور تم یہودو نصاری کے محتاج نہ رہے۔