Surah Al Anam Ayat 162 (6:162)
The Cattle · Juz 8 · Makki
قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ 162
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ، بیشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بیشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو رب سارے جہان کا۔
Tafseer (Urdu)
{ و محیای:اور میرا جینا۔} یہاں جو فرمایا گیا وہ حقیقتا ایک مومن زندگی کی عکاسی ہے کہ مسلمان کا جینا مرنا اور عبادت و ریاضت سب کچھ اللہ عزوجل کیلئے ہونا چاہیے۔ زندگی اللہ عزوجل کی رضا کے کاموں میں اور جینے کا مقصد اللہ عزوجل کے دین کی سربلندی ہو۔ یونہی مرنا حالت ایمان میں ہو اور ہوسکے تو کلمہ حق بلند کرنے کیلئے ہو۔ یونہی عبادت کا شرک جلی سے پاک ہونا تو بہرحال ایمانیات میں داخل ہے عبادت شرک خفی یعنی ریاکاری سے بھی پاک ہو اور خالصتا اللہ عزوجل کی رضا و خوشنودی کیلئے ہو۔