Surah Al Anam Ayat 17 (6:17)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَؕ-وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ بِخَیْرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر اللہ تجھے کوئی برائی پہنچائے تو اس کے سوا اس برائی کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر اللہ تجھے بھلائی پہنچائے تو وہ ہر شے پر قادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر تجھے اللہ کوئی برائی پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تجھے بھلائی پہنچائے تو وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ و ان یمسسك الله بضر:اور اگر اللہ تجھے کوئی برائی پہنچائے۔} ارشاد فرمایا کہ اگر اللہ عزوجل تجھے کوئی برائی مثلا بیماری یا تنگ دستی یا اور کوئی بلا پہنچائے تو اس کے سوا اس برائی کو کوئی دور کرنے والا نہیں یعنی اس کی مرضی کے خلاف اس کا بھیجا ہوا عذاب کوئی نہیں دفع کر سکتا۔ اور جہاں تک نیک اعمال اور بزرگوں کی دعا سے عذاب اٹھ جانے کا تعلق ہے تو اسے بھی رب کریم عزوجل ہی اپنے فضل و کرم سے ان اسباب کے وسیلہ سے اٹھاتا ہے اور جیسے برائی کا پہنچنا اور دور ہونا اللہ تعالی کی طرف سے ہے ایسے ہی بھلائی جیسے صحت و دولت وغیرہ کاپہنچنا بھی اسی خداوند کریم کی قدرت سے ہے کیونکہ وہ ہر شے پر قادر ہے کوئی اس کی مشیت کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا تو اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق کیسے ہوسکتا ہے کیونکہ معبود وہ ہے جو قدر ت کاملہ رکھتا ہو اور کسی کا حاجت مند نہ ہو اور اللہ تعالی کے علاوہ ایسا کوئی نہیں لہذا صرف اسی کو رب مانواسی کی عبادت کرو۔یہ رد شرک کی دل میں اثر کرنے والی دلیل ہے۔