Surah Al Anam Ayat 47 (6:47)
The Cattle · Juz 7 · Makki
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ بَغْتَةً اَوْ جَهْرَةً هَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الظّٰلِمُوْنَ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ، بھلا بتاؤ کہ اگر تم پر اچانک یا کھلم کھلا اللہ کا عذاب آجائے تو ظالموں کے سواکون تباہ کیا جائے گا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر اللہ کا عذاب آئے اچانک یا کھلم کھلا تو کون تباہ ہوگا سوا ظالموں کے ۔
Tafseer (Urdu)
{ قل ارءیتكم:تم فرماؤ بھلا بتاؤ۔} اس ایت میں اللہ تعالی کاعذاب انے کی دو قسمیں بیان کی گئی ہیں : (1)… اچانک انے والا عذاب۔ یہ وہ عذاب ہے جو پیشگی علامتوں کے بغیر اتا ہے اور ا س کے ذریعے کفار کو تباہ و برباد کر دیاجاتا ہے۔ (2)…کھلم کھلا انے والا عذاب۔ یہ وہ عذاب ہے جس کے انے سے پہلے اس کی علامتیں نمودار ہوتی ہیں تاکہ لوگ اگر اس عذاب سے بچنا چاہیں تو اپنے کفر اور سرکشی سے توبہ کر کے بچ سکتے ہیں اور اگر وہ توبہ نہ کریں تو انہیں عذاب میں مبتلا کر کے تباہ کر دیا جاتا ہے۔