Surah Al Anam Ayat 5 (6:5)
The Cattle · Juz 7 · Makki
فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْؕ-فَسَوْفَ یَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو بیشک انہوں نے حق کو جھٹلایا جب ان کے پاس آیا تو عنقریب ان کے پاس اس کی خبریں آنے والی ہیں جس کا یہ مذاق اڑاتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بیشک انہوں نے حق کو جھٹلایا جب ان کے پاس آیا تو اب انہیں خبر ہوا چاہتی ہے اس چیز کی جس پر ہنس رہے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ فقد كذبوا بالحق: تو بیشک انہوں نے حق کو جھٹلایا۔}یہاں حق سے یا قرآن مجیدکی آیات مراد ہیں یاتاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے معجزات کہ جب بھی قران کی ایتیں یا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے معجزات کفار مکہ کے سامنے اتے یا حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم انہیں کچھ سمجھاتے تو وہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جھٹلاتے۔ اس پر فرمایا کہ عنقریب ان کے پاس خبریں انے والی ہیں اس چیز کی جس کا یہ مذاق اڑاتے تھے اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیسی عظیم الشان خبر ہے اور اس کی ہنسی بنانے کا انجام کیسا خوفناک ہے ۔