Surah Al Anam Ayat 4 (6:4)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی بھی نشانی نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے پاس کوئی بھی نشانی انکے رب کی نشانیوں سے نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیرلیتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ و ما تاتیهم من ایة:اور ان کے پاس کوئی بھی نشانی نہیں اتی۔} اس سے پہلی ایات میں مشرکین کے اس کفر کو بیان کیاگیا جو وہ اللہ تعالی کے ساتھ کرتے تھے اور اس ایت سے مشرکین کے ا س کفر کو بیان کیا گیا ہے جو وہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ کرتے تھے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار مکہ کا کفر وسرکشی میں حال یہ ہے کہ ان کے پاس جب بھی قران مجید کی ایات اتی ہیں یا وہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے معجزات دیکھتے ہیں تو وہ ا س سے منہ پھیر لیتے ہیں۔( خازن الانعام تحت الایۃ: ۴ ۲ / ۴ ملتقطا)