Surah Al Anam Ayat 3 (6:3)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ هُوَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الْاَرْضِؕ-یَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَ جَهْرَكُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی اللہ آسمانوں میں اور زمین میں (لائقِ عبادت) ہے۔ وہ تمہاری ہر پوشیدہ اور ظاہر بات کو جانتا ہے اور وہ تمہارے سب کام جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی اللہ ہے آسمانوں کااور زمین کا اسے تمہارا چھپا اور ظاہر سب معلوم ہے اور تمہارے کام جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ و هو الله فی السموت و فی الارض: اور وہی اللہ آسمانوں میں اور زمین میں( لائق عبادت) ہے۔}اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی کی قدرت کاملہ کا ذکر کیاگیا اور اس ایت سے اللہ تعالی کے کامل علم کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس ایت کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ عزوجل اسمانوں اور زمینوں میں رہتا ہے بلکہ یہ مراد ہے کہ ہر جگہ اس کی عبادت ہو رہی ہے اور ہر جگہ وہی معبود حقیقی ہے اور ہر جگہ اسی کی سلطنت و حکومت ہے جیساکہ ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: و هو الذی فی السمآء اله و فی الارض اله-و هو الحكیم العلیم (زخرف:۸۴) ترجمہ کنزالعرفان:اور وہی آسمان والوں کامعبود ہے اور زمین والوں کامعبود ہے اور وہی حکمت والا علم والا ہے۔ {یعلم سركم و جهركم:وہ تمہاری ہر پوشیدہ اور ظاہر بات کو جانتا ہے۔}امام غزالی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’اللہ تعالی تمام معلومات کا عالم ہے زمین کی تہ سے لے کر اسمانوں کی بلندی تک جو کچھ جاری ہے سب کا احاطہ فرمانے والا ہے وہ ایسا عالم ہے کہ اس کے علم سے زمین و اسمان کا کوئی ذرہ باہر نہیں جا سکتا بلکہ وہ سخت اندھیری رات میں صاف چٹان پر چلنے والی سیاہ چیونٹی کے چلنے کی اواز کو بھی جانتا ہے وہ فضا میں ایک ذرے کی حرکت بھی جانتا ہے وہ پوشیدہ امور سے واقف اور دلوں کے وسوسوں خیالات اور پوشیدہ باتوں کا علم رکھتا ہےاس کا علم قدیم ازلی ہے اور وہ ہمیشہ ہمیشہ اس علم کے ساتھ موصوف رہا ہےاس کا علم جدید نہیں اور نہ ہی وہ اس کی ذات میں انے کی وجہ سے حاصل ہو اہے۔(احیاء علوم الدین کتاب قواعد العقائد الفصل الاول فی ترجمۃ عقیدۃ اہل السنۃ فی کلمتی الشہادۃ۔۔۔ الخ ۱ / ۱۲۶)