Surah Al Anam Ayat 2 (6:2)
The Cattle · Juz 7 · Makki
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِیْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًاؕ-وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک مدت کا فیصلہ فرمایا اور ایک مقررہ مدت اسی کے پاس ہے پھر تم لوگ شک کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک میعاد کا حکم رکھا اور ایک مقرر وعدہ اس کے یہاں ہے پھر تم لوگ شک کرتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ هو الذی خلقكم من طین:وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔} اس ایت میں ان مشرکین کا رد کیا گیا ہے جو کہتے تھے کہ ہم جب گل کر مٹی ہو جائیں گے توپھر کیسے زندہ کئے جائیں گے انہیں بتایا گیا کہ اللہ تعالی نے ہی تمہارے باپ حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کو مٹی سے پیدا فرمایا اور ان کی نسل سے لوگ پیدا ہوئے پھر ا س نے ایک مدت کا فیصلہ فرمایا جس کے پورا ہوجانے پر تم مرجاو گے اور مرنے کے بعد اٹھانے کی ایک مقررہ مدت بھی اسی کے پاس ہے پھر اے کافرو! تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے میں شک کرتے ہو حالانکہ تمہیں علم ہے کہ تمہاری تخلیق کی ابتدا کرنے والا اللہ تعالی ہے اور جو پہلی بار پیدا کرنے پر قادر ہے تو وہ دوبارہ زندہ کرنے پر بدرجہ اولی قادر ہے۔( خازن الانعام تحت الایۃ: ۲ ۲ / ۳ جلالین الانعام تحت الایۃ: ۲ ص۱۱۲ ملتقطا)