Surah Al Anam Ayat 66 (6:66)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ كَذَّبَ بِهٖ قَوْمُكَ وَ هُوَ الْحَقُّؕ-قُلْ لَّسْتُ عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍﭤ 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہاری قوم نے اس کو جھٹلایا حالانکہ یہی حق ہے۔ تم فرماؤ، میں تم پر نگہبان نہیں ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اسے جھٹلایا تمہاری قوم نے اور یہی حق ہے تم فرماؤ میں تم پر کچھ کڑوڑا نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ و كذب به قومك: اور تمہاری قوم نے اس کو جھٹلایا۔}ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کی قوم کے سرکش لوگوں نے اسے یعنی قرآن شریف کو یا نزول عذاب کو جھٹلایا حالانکہ وہ حق ہے ۔ تو اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تم ان سے فرما دو کہ ’’میں تم پر کوئی نگہبان نہیں ہوں بلکہ میرا کام رہنمائی کرنا ہے جو میں نے احسن طریقے سے سر انجام دے دیا ہے جبکہ دلوں کی ذمہ داری مجھ پر نہیں کہ اگر تم ہدایت نہ پاو تو مجھ سے باز پرس ہو۔